واشنگٹن، تہران (مشرق نیوز) امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اہم سفارتی مشن پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں جہاں لبنان میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے بعد واشنگٹن اور تہران کے درمیان عبوری امن معاہدے کو ایک مستقل علاقائی امن ڈیل میں بدلنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق سٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ہمراہ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک کا حصہ بنیں گے جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے بھی ہفتے کو وہاں پہنچنے کی توقع ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب محض ایک دن قبل لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی کے باعث امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور عالمی تیل کی سپلائی کو بحال کرنے کی نازک کوششوں پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔
امریکہ، ایران مذاکرات، سٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی سوئٹزر لینڈ روانہ


















