تہران: (مشرق نیوز )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے فروغ کےلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے ایران ،پاکستان اپنے قومی عزائم، امیدوں اور مستقبل کے ویژن میں گہری مشترکات رکھتے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا مصالحتی و سفارتی کردار کو سراہنے کےلئے حالیہ دور پاکستان کے دوران میری اپنے برادران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، دو طرفہ تعلقات ،باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن کے فروغ کےلئے پاکستان کی انتھک کوششیں ملک کی بھرپور تہذیبی اور ثقافتی روایات کی عکاس ہیں،تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ایرانی صدر خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کے معترف


















