استنبول: (مشر ق نیوز)ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرےگا،دونوں ممالک نے 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئیے۔
استنبول میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے بین الوزارتی مشاورتی اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور مشیر نجکاری ایم علی نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی،پاکستان نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کےلئے ترکیہ کے کامیاب ماڈل کا جائزہ لیا۔
اویس لغاری نے شفاف ،سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاڈسکوز میں اصلاحات، گورننس کی بہتری و ریگولیٹری فریم ورک مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
ترک وزیر توانائی نے پاکستان کے توانائی شعبے کی اصلاحات میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کمپنیوں کے درمیان روابط بڑھانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ترکیہ نجکاری و بجلی تقسیم کے شعبے میں اپنے تجربات پاکستان کےساتھ شیئر کرےگا،دونوں ممالک نے توانائی شعبے میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ترک نجی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی،پاکستان نے پاور سیکٹر اصلاحات کےلئے تجربات سے فائدہ اٹھانے کافیصلہ کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
اجلاس کے دوران توانائی شعبے کے اداروں میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ،مقصد مقصد توانائی شعبے میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے،معاہدوں میں نجکاری کے بعد گورننس فریم ورک ،بجلی مارکیٹ کی ترقی ،معاون خدمات کے ضوابط ،پاور سسٹم آپریشنز ،ٹرانسمیشن منصوبہ بندی ،بجلی تقسیم کے شعبے کے انتظام اور ڈیجیٹلائزیشن پر تعاون کیا جائےگا،اویس لغاری نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاتوانائی اداروں کو مضبوط بنانے کےلئے شراکت داری اہم ،پاکستان ترکیہ کے بجلی مارکیٹ اصلاحات کے تجربات سے استفادہ کرےگا، مفاہمتی یادداشتیں مشترکہ تکنیکی اقدامات اور ماہرین کے تبادلے کی راہ ہموار کریں گی۔
ترکیہ پاکستان کے توانائی اداروں میں3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط



















