ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد :( ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لئے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، خیبر پختونخوا کو گندم سیزن کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی۔