کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی تجویز زیر غور نہیں، احسن اقبال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی تجویز زیر غور نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو زیادہ حصہ ملنے کی وجہ سے وفاق کو مالی مشکلات کا سامنا ،اہم سٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی متاثر ہو رہی ہے،حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ،تجویز ہے مستحقین کو ادائیگیاں متعلقہ صوبے خود کریں، اٹھارویں ترمیم کے بعد غربت کے خاتمے کی ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے۔