معاہدے پر دستخط کے قریب،ایران کا یورینیم حاصل کرکے تباہ کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن:( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں، ممکن ہے ہفتے کے آخر تک کوئی پیشرفت ہو، معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات دنوں میں طے پا سکتے ہیں، ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے پر بات جاری ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز اور لبنان کے معاملے کو الگ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلی بار حزب اللہ سے بات کی ہے، حزب اللہ نے یقین دہائی کرائی اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا۔