سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی

اسلام آباد:( ) آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور کارپوریشنز اپنی سینیارٹی لسٹیں ہر سال اپ ڈیٹ کرکے ویب سائٹس پر جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں خفیہ نہیں رکھی جا سکتیں اور تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں و کارپوریشنز کیلئے اپنی ویب سائٹس پر جاری کرنا لازمی ہوگا۔

آئینی عدالت نے حکم دیا تمام سرکاری ادارے ہر سال جنوری میں اپنی سینیارٹی لسٹیں اپ ڈیٹ کریں، نئی بھرتیوں، ترقیوں یا مستقلی کے فوراً بعد بھی فہرستوں پر نظرثانی کرنا لازم ہوگا۔