آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر اور نسیم کی واپسی

:( )پی سی بی نے آسٹریلیا کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ۔

بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی واپسی ہوئی ، غازی غوری اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ۔

عثمان خان بیماری کے باعث زیر غور نہیں آئے، فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

فہیم اشرف ، فیصل اکرم ، حسین طلعت ، رضوان ،وسیم جونئیر اور سعد مسعود کو ڈراپ کیا گیا ۔