ڈی جیPSB یاسر پیرزادہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ کے اعزاز میں آخری ورکنگ ڈے پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں افسران نے یاسر پیرزادہ کی قیادت، انتظامی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ن کے دور تعیناتی میں گورننس، شفافیت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیے گئے جن کے مثبت اثرات مستقبل میں بھی محسوس کیے جائیں گے،سرکاری اداروں میں عموماً تبدیلی کا مطلب صرف نئی فائلوں پر نئے دستخط ہوتے ہیں، اس لیے عملی اصلاحات لوگوں کو یاد رہ جاتی ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یاسر پیرزادہ نے افسران اور ملازمین کے تعاون، خلوص اور ادارے سے وابستگی پر شکریہ ادا کیا۔