اسلام آباد:( ) وزیراعظم نے کہا ہے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
شہباز شریف سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی حسین آل علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل سٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہے ہیں:وزیراعظم



















