باکو (مشرق نیوز) آذربائیجان اور صوبہ پنجاب کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر علی ڈار کی آذربائیجان کی انوویشن اینڈ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ ایجنسی کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اے آئی پر مبنی گورننس، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مشترکہ حکمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آذربائیجان کے آفس آف اے آئی اور ”آئی ڈی ڈی اے“ کی پنجاب حکومت سے طویل المدتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آذربائیجان اور پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق



















