واسا اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ شعبہ ڈرینج 5 معصوم بچوں کے باپ کی موت کا ذمہ دار

لاہور(اپنے نمائندے سے)واسا اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ شعبہ ڈرینج کی غفلت، ایس ڈی او ڈرینج ا ور سب انجینئر ڈسیلٹنگ کے دوران موقع سے غائب ، 5معصوم بچوں کا باپ گھر کا واحد کفیل نالہ کی صفائی کے دوران ہلاک، حفاظتی اقدامات صفر ،اہل علاقہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر سے واسا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل۔حکومت پنجاب کا واسا ملازمین کی حفاظت کی خاطر سیکرٹری ہاﺅسنگ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی خاطر ایس او پیز جاری کر رکھے ہیں جبکہ واسا اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹر اقبال ٹاﺅن حافظ غفران اور ایکسین طارق جمیل کی غفلت کے باعث ملازمین کی جان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے۔ گزشتہ روز اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ کی حد ود میں مون سون کی تیاریوں کے حوالہ سے کھاڑک نالہ کی صفائی کی جا رہی تھی اس دوران ڈرائیور ساجد احمد ایکسیویٹر سے سرکاری ذمہ داری ادا کرنے میں مصروف تھا اس دوران متعلقہ ڈرینج ایس ڈی او عبدالرحمن اور سب انجینئر فراز شاہ غائب تھے جس کی وجہ سے تکنیکی ڈائریکشن نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس میں متعلقہ ڈرین کی دیوار ریت کی ثابت ہوئی جس کے گرنے کی وجہ سے ڈرائیور ایمکسیویٹر سمیت نالہ میں گریا اور ہلاک ہو گیا مرحوم واسا ملازم ساجد کی تین بیٹیاں اور دو بچے اور ایک بیوہ شامل ہے۔ بیٹیوں میں مہراب ساجد عمر 14سال زرناب ساجد عمر 10سال انابیہ ساجد عمر 6سال جبکہ بیٹے ریحان ساجد عمر 11سال حسن ساجد کی عمر 5سال ہے جبکہ ایک بیوہ بھی شامل ہے جن کی کفالت مرحوم ساجد واحد ذریعہ تھا جو کہ اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔ اسکے باعث مرحوم کی فیملی بے سہارا ہو چکی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب اور دیگر افسران کو چاہئے کہ وہ واسا اقبال ٹاﺅن انتظامیہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام ہو سکے۔ ڈائریکٹر اقبال ٹاﺅن حافظ غفران کی غفلت کی وجہ سے ایک فیملی کا واحد کفیل لقمہ اجل بنا ہے اور 5معصوم بچے اور ایک خاتون کو بے یا ر و مد گار کر دیا گیا ہے موقع پر متعلقہ ایس ڈی او عبدالرحمن اور سب انجینئر فراز شاہ غائب تھے جو کہ حادثہ کا سبب بنا واسا انتظامیہ ماضی کی طرح اس حادثہ کو بھی فائلز میں دفن کر دیگی۔