کراچی (بیورو رپورٹ) منشیات فروش انمول عرف پنکی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم ،تحقیقات کادائرہ وسیع،20پولیس اہلکاروں کو زون بدر کردیا گیا،سیشن عدالت جنوبی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی اور شریک ملزموں کےخلاف گارڈن تھانے میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دئیے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کنفیوژنگ آرڈر جاری کر کے غیر قانونی اقدام کیا، ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،ادھر پنکی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا ،ملزمہ کو مبینہ پروٹوکول دینے اور منشیات نیٹ ورک پراہم انکشافات سامنے آ گئے،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں ہونےوالی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی،رپورٹ کے مطابق ملزمہ کوپیشی کے دوران پروٹوکول دینے سے پولیس کی ساکھ متاثر،گرفتاری کے بعد پنکی کا سی آر او بھی نہیں کرایا گیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق پنکی سے کوکین خریدنے والوں میں مختلف تعلیمی اداروں کے 16سے 24سال عمر کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں،دوسری جانب پنکی کی گرفتاری کے معاملے پر ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا نے بڑا انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع جنوبی کے 20پولیس اہلکاروں کو زون بدر کر دیا،ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق اہلکار طویل عرصے سے ضلع جنوبی کے مخصوص تھانوں میں تعینات ،غیر سماجی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی تھی۔
پنکی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم ،تحقیقات کادائرہ وسیع،20پولیس اہلکار زون بدر



















