لاہور (وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کا باکو میں ”اپنی چھت اپنا گھر“کا پویلین غیرملکی مہمانوں کا مرکز بنا ہوا ہے، پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام، 1 لاکھ گھر مکمل ہوچکے ،60 ہزار گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، مریم نواز کا 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو انکی چھت فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے تو دنیا اس حقیقت کو تسلیم کررہی ہے، پنجاب منصوبے فائلوں میں نہیں گراو¿نڈ پر ڈلیور کرتے نظر آتے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا جو مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے وہ انکو مریم نواز کے جوتوں سے بھی تکلیف ہے۔
باکو میں”اپنی چھت اپنا گھر“ کا پویلین غیرملکی مہمانوں کا مرکز ، ایک لاکھ گھر مکمل ہوچکے: عظمیٰ بخاری



















