بلوچستان میں 11 منصوبوں کا افتتاح،ترقی مخالف قوتوں کو شکست دیں گے،بلاول

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ملکی ترقی کی مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔

بلوچستان میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاعوام دوست سیاست ترجیح،پیپلز پارٹی پسماندہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پوری دنیا کو چیلنجز درپیش،مشکلات کی وجہ سے معاشی مسائل پیدا ہورہے ہیں، ہرانسان کو کبھی نہ کبھی علاج کی ضرورت پڑتی ،مفت و معیاری علاج ہر پاکستانی کا حق ہے، پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہاعید کے بعد دوسرے منصوبوں کا افتتاح کروں گا،پیپلز پارٹی نے شعبہ صحت کو ترجیح دی ،کوشش ہے عوام کو مفت و معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے مجھے بار بار کوئٹہ بلایا جائے،ایئرایمبولینس کے ذریعے مریضوں کی ہنگامی منتقلی یقینی بنائی جائےگی،ٹراما سینٹر کوئٹہ میں دور دراز علاقوں سے ڈاکٹر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں

بلاول بھٹو نے کہا150 بیڈز پر مشتمل ٹراما سینٹر میں مفت و معیاری علاج ہوگا، محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحاتی اقدامات پر بے حد خوش ہوں،سندھ کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے،بلوچستان میں بھی آئی سی وی ڈی شروع کریں گے،پاکستان اور صوبے کےخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دے رہے ہیں،سب اچھا نہیں، بہت سی مشکلات کا بھی سامنا ہے، محنت و مل کر کام کریں گے تو کامیابی یقینی ہے۔