بازاروں کی رونقیں بحال،پنجاب کا ہر شہر لاہور جیسا خوبصورت بنے گا،عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کی تزئین و آرائش کے بعد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی ویژن کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب کے عوام اپنی وزیر اعلیٰ پر بلاوجہ فخر نہیں کرتے، کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے،مریم نواز تعریف و پذیرائی کی مکمل حقدار کیونکہ مختصر عرصے میں صوبے کی شکل بدل کر رکھ دی ،اچھرہ بازار کی نئی لک دیکھ کر دل کر رہا خود بھی چکر لگاوں،صرف لاہور نہیں مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے تمام شہروں میں بیوٹیفکیشن پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاانارکلی ، فیصل آباد کا گھنٹہ گھر اور راولپنڈی کے راجہ بازار کی خوبصورتی دیدنی ،عوام کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آ رہی ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مقصد پنجاب کے ہر شہر کو لاہور جیسا خوبصورت، جدید و سہولیات سے آراستہ بنانا ہے، صوبے بھر میں نہ صرف شہروں کا حسن بحال بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔