کوٹے کے مطابق پٹرول کی الاٹمنٹ کیلئے ایپ کی تیاری

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کیلئے ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے جس کیلئے حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاون لوڈ کر سکیں گے۔

ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کروائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔