پاکستان میں دہشتگرد حملے ،آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی


سڈنی:(مشرق نیوز)پاکستان میں دہشتگرد حملے ،آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی۔

آسٹریلوی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں ملوث ،پاکستانی و غیر ملکی شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا،آسٹریلیاکا دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کےخلاف عزم غیرمتزلزل ، پابندیوں کا مقصد دہشتگروں کی مالی معاونت روکنا ہے تاکہ کارروائیاں ، بھرتیاں اور انتہاپسند نظریات پھیلانا مشکل بنایا جاسکے۔

آسٹریلوی حکومت نے کہا عالمی شراکت داروں کےساتھ ملکر ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھےں گے جو علاقائی اور عالمی سلامتی کےلئے خطرات کا باعث بنتے ہیں،پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد ،تنظیم کے اثاثوں کا استعمال، لین دین یا مالی وسائل فراہم کرنا آسٹریلوی قانون کے تحت جرم ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے ،10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے