تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکی تجاویزپرغور کر رہے ہیں،کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں تو اعلان کردیں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا مزید پیش رفت ہونے پر صورتحال سے آگاہ کیا جائےگا، مسلح افواج کی صورتحال پر قریبی نظر ،کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کا جواب دینے کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں،شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھو تو نہ سمجھنا شیر مسکرا رہا ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا میزائلوں ،لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ،سفارتی حل میز پر آتے ہی امریکہ غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتا ،دباو ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر کسی کے ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ ہے؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے، ایرانی قوم دباو کے آگے نہیں جھکتی۔
ادھرایرانی فوج نے ملک کی تیل برآمدات میں خلل ڈالنے کی مبینہ کوشش کے الزام میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا،قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر کی شناخت Ocean Koi کے نام سے ہوئی ،ایران کے جنوبی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا۔
امریکی تجاویزپرغور کر رہے ہیں،حتمی نتیجے پر پہنچتے ہی اعلان کردیں گے،ایران



















