اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک میں فائیو جی کی کامیابی کیلئے ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب بڑا چیلنج بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15 لائسنس ہولڈرز میں سے صرف 40 فیصد نے ملک بھر میں ٹاورز لگائے۔ پی ٹی اے نے لائسنس ہولڈرز کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔
پی ٹی اے کے مطابق 15 لائسنس ہولڈرز میں سے صرف 9 نے پاکستان بھر میں ٹاورز نصب کئے ہیں، صرف 6 لائسنس ہولڈرز نے ملک میں 50 یا اس سے زیادہ ٹاورز نصب کئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کو تجاویز پیش کرنے کیلئے 18 مئی کی ڈیڈلائن مقررکردی ہے۔
لائسنس ہولڈرز کا غیرفعال ہونا فائیو جی کی کامیاب لانچنگ میں بڑی رکاوٹ



















