جلسے سے روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا:سہیل آفریدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا ،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا 9 اپریل لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، ہم پر امن لوگ ہیں، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا،سہیل آفردی نے کہا سب کو سوچنا چاہیے 4 سال میں ہم کہاں سے کہاں آگئے؟ 9 اپریل 2022 کو ہماری حکومت الٹنا بند کمروں کا فیصلہ تھا،پی ٹی آئی دور حکومت میں جی ڈی پی 6 اعشاریہ1 فیصد تھا، آج ملک میں 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں، حکمرانوں کا ایک ہی مقصد ہے بانی پی ٹی آئی کی آواز کو بند کرنا، ہم مسلح جتھے نہیں ہم سیاسی لوگ ہیں،کے پی میں ہونےوالی بے امنی پورے ملک پر اثر انداز ہوگی، حکومت صرف جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے۔