کراچی (مشرق نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام پر موٹرسائیکل اور ایک ہی موٹرسائیکل ہوگی، انہیں پیسے ملیں گے۔ کراچی میں شرجیل میمن اور مکیش کمار چاولہ نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں 67 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، رجسٹریشن کیلئے 15 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے کوائف جمع کرا دئیے ہیں، سندھ حکومت موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دے رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑا، حکومت سندھ نے عوام کے ریلیف کیلئے 35 ارب روپے کا پیکیج دیا، حکومت سندھ نے ریلیف پیکیج میں ترجیحی کسانوں کو دی۔ انہوں نے کہا کہ 25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے دینا شروع کردئیے، سندھ واحد صوبہ ہے جو پرائیوٹ ٹرانسپورٹس کو بھی سبسڈی دے رہا ہے۔
مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ 2800 سے زائد موٹرسائیکل مالکان کو رقم بینک اکاونٹس میں منتقل کردی گئی، جن موٹرسائیکل مالکان کے اکاو¿نٹس سندھ بینک میں تھے انکو رقم فوری منتقل ہوگئی، 80 فیصد موٹرسائیکلز اوریجنل اونر کے نام پر ہیں۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار نے کہا کہ 30 سے 35 لاکھ موٹرسائیکلیں لوگوں کے نام پر ہیں۔
مکیش کمار نے کہا کہ پاک بحریہ کیساتھ ملکر منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، نیول انٹیلی جنس نے اطلاع دی کہ منشیات کی بڑی کھیپ آئی ہے، جیکب آباد میں 40 کلو چرس پکڑی گئی۔
صرف اپنے نام پر ایک موٹر سائیکل والے کو ہی پیسے ملیں گے: شرجیل میمن



















