دنیا بھر میں آج ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ منایا جارہا ہے

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔

صحت صرف بیماری سے پاک ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ جسمانی، ذہنی اور سماجی طور پر مکمل تندرستی کا نام ہے، پاکستان بھر میں صحت کا عالمی دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ 7اپریل کو منایا جاتا ہے، صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ءمیں منایا گیا تھا۔

1948ءمیں عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ منایا جاتا ہے۔