بھارتی آبی دہشتگردی،دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی

لاہور:(خبر نگار)بھارتی آبی دہشتگردی،دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی،واپڈا نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔

اعداد و شمار کے مطابق 4روز کے دوران ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 21ہزار 600 کیوسک کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،ماہرین نے کہا صورتحال برقرار رہی تو زرعی شعبے، آبپاشی کے نظام اور آبی ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔