کراچی:(بیورورپورٹ)بحری و تجارتی تاریخ میں پہلی بار روروشپمنٹ کے ذریعے 2ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے پیشرفت کو ملکی بندرگاہی نظام و لاجسٹکس شعبے میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کےساتھ کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل (KGTML) ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا، پاکستان کی پہلی رورو شپمنٹ کے ذریعے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کو اتارنے کا عمل جاری ہے۔
جنید انوار چودھری نے کہا کراچی پورٹ پر پہلی رورو شپمنٹ کی آمد بحری تجارت کےلئے نئی شروعات ،جدید بندرگاہی سہولیات کے فروغ سے ملکی تجارتی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی،کراچی پورٹ کو عالمی معیار کی جدید شپنگ اور لاجسٹکس سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان بین الاقوامی تجارت، درآمدات اور برآمدات کے شعبے میں مزید موثر کردار ادا کر سکے۔
تاریخ رقم،کراچی پورٹ پر 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں درآمد



















