آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ برینڈا فریکر81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ڈبلن (مشرق نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ آئرلینڈ کی اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں چل بسیں۔

برینڈا فریکر نے مائی لیفٹ فٹ، ہوم الون 2، لاسٹ ان نیو یارک اور بی بی سی کے ڈرامے کیجولٹی میں اپنی یادگار اداکاری سے شہرت پائی،مائی لیفٹ فٹ میں شاندار اداکاری پر 1990 میں بہترین معاون اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیت کر تاریخ رقم کی اور آسکر حاصل کرنے والی پہلی آئرش اداکارہ بنیں۔

ڈبلن میں فروری 1945 میں پیدا ہونیوالی برینڈا نے کیریئر کا آغاز 1970 کی دہائی میں تھیٹر اور ٹیلی ویژن سے کیا تھا۔