اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فارمیشن و بزنس ایکسٹینشن سمٹ میں 12پاکستانی کمپنیوں کے سربراہوں اور سعودی الراعی گروپ میں ایم او یوز پر دستخط ، معاہدوں کے تحت پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری و کاروبار کا آغاز کریں گی۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے پاک سعودی تجارتی تعلقات کی مضبوطی کےلئے ویژن 2023کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاعالمی سرمایہ کاری،نجی شعبے کے فروغ کے نئے دروازے کھل گئے،پاکستان ،سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ایمان، اعتماد ، مشترکہ ترقی پر قائم ہیں، سینٹ ،حکومت معاشی ترقی، روزگار ، ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔
چیئرمین الراعی گروپ بلال ایم زبیر نے کہا سرمایہ کاری کیلئے آسان بینکنگ چینلزفراہم ،کم ازکم سرمائے کی شرط ختم کردی ، ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب غیر ملکی کمپنیوں کو 100 فیصد مالکانہ حقوق دے رہا ہے، ایک سال سے فعال پاکستانی کمپنیاں مطلوبہ دستاویزات کےساتھ سعودی معیشت کا حصہ بن سکتی ہیں۔
پاکستانی کمپنیوں ،سعودی الراعی گروپ میں ایم او یوز پر دستخط



















