واشنگٹن :(بیورورپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے،امریکہ اب بھی دنیا کی واحد طاقت ،خارجہ پالیسی قومی مفادات پر مرکوز ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے سے انکار کیا تو ناکہ بندی کر دی، ناکہ بندی سے ایران کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے،آبنائے ہرمز سے صرف ایرانی جہاز گزریں ایسا ممکن نہیں، امید ہے جلد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا،ایران کو کسی صورت بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ایپک فیوری میں اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے،امکان ہے مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کے ایسے پہلو بھی شامل ہوں جن کا ایک ماہ یا ایک سال پہلے تک وہ ذکر کرنے سے بھی انکار کرتا تھا۔
امریکہ اب بھی دنیا کی واحد طاقت ، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے،مارکو روبیو


















