آئندہ ہفتے کے دوران ایران کےساتھ معاہدہ ہونے کا یقین ہے،ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے آئندہ ہفتے کے دوران ایران کےساتھ معاہدہ ہونے کا یقین، معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا،ایران نے امریکہ کو جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے سے مطلع نہیں کیا، پیغامات میں تعطل کا مطلب یہ نہیں امریکہ پھر ایران پر بم گرانا شروع کر دے گا،جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، تب تک انتظار کریں گے جب ایران امریکی شرائط پر ڈیل کیلئے تیار ہوگا، خاموش رہیں گے، ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔