روس کے یوکرین پر شدید حملے،18 افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

کیف (مشرق نیوز)روس کے یوکرین پر شدید حملے،18افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا رات بھر ہونے والے حملوں میں روس نے 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرونز داغے،امریکہ یوکرین کے کم ہوتے ذخائر کو پورا کرنے کےلئے مزید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرے۔

حکام کے مطابق کیف حملوں کا مرکزی ہدف تھا، 9 بلند و بالا عمارتوں، سکول، کلینک، دفاتر و انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا،بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق حملےوں کے باعث عارضی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔