پشاور:(بیورورپورٹ)کوہستان کرپشن سکینڈل میںنیب نے 6 ارب سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دئیے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے،اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں،نیب کے مطابق اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
چیئرمین نیب نے کہا قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کیا جائےگا۔
کوہستان سکینڈل، اربوں کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد


















