واشنگٹن: (بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ (تقریباً ساڑھے 27 سال) قید کی سزا سنا دی گئی۔
محکمہ انصاف کے مطابق 48 سالہ آصف مرچنٹ کو نیویارک کے علاقے بروکلین کی وفاقی عدالت میں امریکی ڈسٹرکٹ جج ایرک آر کومیتی نے سزا سنائی، آصف مرچنٹ پر عالمی سطح پر دہشت گردی، معاوضے کے عوض قتل کا جرم ثابت ہوا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے 48 سالہ آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا تھا۔
ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کے قتل کی سازش، آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید
















