لاہور (مشرق نیوز) پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی، اوپن میرٹ پر داخلوں کا کم سے کم میرٹ 93.297 فیصد رہا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 95.3697 فیصد رہا جبکہ سب سے کم میرٹ رسول یونیورسٹی منڈی بہاو الدین کے میڈیکل کالج کا 93.297 فیصد رہا۔
ترجمان کے مطابق 19 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3 ہزار 796 نشستیں مختص ہیں۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.875 فیصد، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا 94.3917 فیصد، نشتر میڈیکل کالج ملتان کا 94.1889 فیصد اور راولپنڈی میڈیکل کالج کا 94.0131 فیصد رہا۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93.8972 فیصد، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا 93.7121 فیصد، فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا 93.7106 فیصد اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 93.5636 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا میرٹ 93.5045 فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج کا 93.4773 فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا 93.4717 فیصد اور نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا 93.4394 فیصد رہا۔
سرگودھا میڈیکل کالج کا میرٹ 93.4227 فیصد، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا 93.3694 فیصد، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا 93.3583 فیصد اور نارووال میڈیکل کالج کا 93.3561 فیصد رہا۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق رواں سال قائم ہونے والے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کا کم سے کم میرٹ 93.3121 فیصد جبکہ رسول یونیورسٹی منڈی بہاو الدین کے میڈیکل کالج کا میرٹ 93.297 فیصد رہا۔
یو ایچ ایس نے اوورسیز سمیت مختلف کوٹہ نشستوں پر داخلوں کی سلیکشن لسٹیں بھی جاری کردی ہیں۔ اوورسیز کیٹگری پر کم سے کم میرٹ 87.4717 فیصد، خصوصی طلبہ کی نشستوں پر 89.9609 فیصد، پسماندہ اضلاع کی کیٹگری پر 88.3778 فیصد، ریسیپروکل کیٹگری میں 93.3293 فیصد جبکہ چولستان کیلئے مخصوص نشست پر میرٹ 93.1591 فیصد رہا۔
ترجمان کے مطابق منتخب امیدواروں کو فیس جمع کروانے کیلئے 21 نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ امیدوار داخلہ پورٹل سے فیس چالان ڈاو¿ن لوڈ کرکے آن لائن فیس جمع کرواسکتے ہیں۔ امیدواروں کیلئے الاٹ شدہ میڈیکل کالج میں اصل تعلیمی دستاویزات کے ساتھ جوائننگ دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری
















