لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا جہلم ،پنڈدادنخان کے عوام کیلئے تحفہ، 2021 میں شروع ہونےوالے جہلم روڈ کی 5سال بعد تکمیل مکمل ہو گئی۔
مریم نوازنے پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکرکیا اور سی این ڈبلیو کی ٹیم کو شاباش دی،جہلم پنڈدادنخان روڈ کی جلد تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دےدیا، مریم نواز نے کہا پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں نہیں ،مواصلاتی تاریخ بن رہی ،پہلی مرتبہ 35 ہزار کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کی تعمیرو توسیع اور بحالی ریکارڈہے، سڑکیں بننے سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوتی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھتی ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دہشتگردوں کو ہلا ک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد کرنے پر پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں نہیں ،مواصلاتی تاریخ بن رہی ہے،مریم نواز
















