کراچی (مشرق نیوز) میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے افسران اور میر رضا کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ میر رضا کے اہل خانہ اور وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہفتے کو صرف میر رضا کے والد کا بیان قلمبند کیا گیا۔
وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے خدشات جے آئی ٹی کے سامنے رکھ دئیے ہیں، ایس ایچ او فیروز آباد کے کردار کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے، جبکہ احمد اور عبداللّٰہ بہاردے کے کردار پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ کیس کی تفصیلی تحقیقات ہوں گی، ازسرنو جانچ کیلئے پولیس اور دیگر ادارے کام کریں گے جبکہ اگلے اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران کو بھی طلب کیا جائیگا۔
میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس، والد کا بیان قلمبند
















