پشاور میں فائرنگ،نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد جاں بحق


پشاور: (بیورورپورٹ) پشاور کے علاقے حیات آباد میں فائرنگ ،نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نادرا آفس کی پارکنگ میں پیش آیا،مسلح افرادنے فہد کوگولیوں کانشانہ بنایا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی شناخت شروع کردی گئی،مقتول کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔