پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے دہشتگردحملوں کےخلاف کے پی اسمبلی میں کبھی کوئی قرارداد نہیں آئی، کسی شہید فوجی کے جنازے میں صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا بتایا جائے پی ٹی آئی حکومت میں ایپکس کمیٹی کے کتنے اجلاس بلائے گئے؟ خیبر پختونخوا کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار تھا، 2006 سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، سوات میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا،دہشتگردی کےخلاف جنگ سب کی جنگ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا ڈرون ، کاپٹر حملوں کا صوبائی اسمبلی میں بہت شور ہوتا تھا،پچھلی حکومت نے اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کیں؟ ترقی یافتہ ،مضبوط خیبر پختونخوا چاہتے ہیں،امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے،دشمن پاکستان میں دہشتگردی کےلئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا آئیں ملکر وفاق سے صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں۔
دہشتگردحملوں کیخلاف کے پی اسمبلی میں کبھی قرارداد نہیں آئی ،فیصل کریم کنڈی
















