لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھربوں روپے سے شہریوں کو بنیادی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ واسا لاہور اپنی انتظامی اور تکنیکی صلاحیتوں کے اعتبار سے صوبے کے تمام واساز کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 155 ملین ڈالر کی لاگت سے لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینیج مینجمنٹ پراجیکٹ مکمل کیا جائیگا۔ اس منصوبے سے 23 لاکھ 50 ہزار شہری مستفید ہوں گے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیوریج اور بارشی پانی کی محفوظ نکاسی ممکن ہوگی۔ صوبائی وزیر ہاو¿سنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق صوبہ بھر میں نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے استعمال سے لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل ٹرنک سیور تعمیر کیا جائے گا، جس سے شہر کے دیرینہ سیوریج مسائل کے حل اور ماحولیاتی صورتحال میں بہتری لانے میں مدد ملے گی مزید ان کا کہنا تھا کہ 155 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے شروع کیے جانے والے اس منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں وسطی لاہور کے صدر چوک، گلشن راوی، گلبدن اور قرطبہ چوک کے علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت 848 کیوسک گنجائش کا جدید ڈسپوزل اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا، جبکہ کینٹ، گلبرگ، سینٹرل ڈرین اور آو¿ٹ فال چینل کی بحالی بھی منصوبے کا حصہ ہے منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 23 لاکھ 50 ہزار شہری مستفید ہوں گے۔ جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرنک سیور کی تعمیر سے روایتی کھدائی کی ضرورت کم ہوگی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی سیوریج اور بارشی پانی کی محفوظ نکاسی ممکن ہوگی، جبکہ سنٹرل لاہور کو گندے پانی کے اخراج سے محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی جدید خطوط پر ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ واسا لاہور اپنی انتظامی اور تکنیکی صلاحیتوں کے اعتبار سے صوبے کے تمام واساز کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے پنجاب بھر میں واساز کی استعدادِ کار بڑھانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مو¿ثر اقدامات جاری ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور کے نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینیج مینجمنٹ پراجیکٹ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ واسا لاہور منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا، یہ منصوبہ شہریوں کے دیرینہ سیوریج مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اس منصوبے کی نمایاں خصوصیت ہے، جس سے لاہور کے نکاسی آب کے نظام کو پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب وژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں :بلال یاسین
















