جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے، اسحاق ڈار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے تجارتی سہولتوں کو بہتر بنانے، پاکستانی مصنوعات کا معیار بلند کرنے اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کرکے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھائی جائے۔

بین الوزارتی اجلاس میںاسحاق ڈار نے برآمدات میں اضافے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت کے فروغ کیلئے کوششوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔

علاوہ ازیںگندم پر سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا گندم و دیگر اناج کے وافر ذخائر برقرار رکھنا اور فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچنا ترجیح ،عوام کو مناسب قیمتوں پر گندم ،آٹا فراہم کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ ضروری ہے،مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات پر کڑی نظر رکھی جائے، گندم کی وافر فراہمی یقینی ،آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رکھا جائے۔