ایران نے یورپ ،امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے، ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ایران نے یورپ ،امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے،میزائل سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکہ کے دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے
ہیں۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا جنگ کاآغاز امریکہ نے ایران سے کیا،توقع تھی تیل قیمتیں کہیں زیادہ بڑھ جائیں گی،اقدام کےلئے پوری طرح تیار ،کارروائی بہت پہلے ہونی چاہئے تھی، امریکہ نے جنگ بندی کرکے اچھا بننے کی کوشش کی لیکن میرے نزدیک اقدام محض وقت کا ضیاع ثابت ہوا۔

امریکی صدر نے کہاابتدا ہی سے جنگ بندی کا زیادہ حامی نہیں تھا، بحری ناکہ بندی کے باعث ایران مشکلات کا شکار ،تہران کےخلاف کارروائی ناگزیر تھی، تیل کی قیمتیں توقع کے برعکس اب پہلے سے کم ہیں،پہلی صدارتی مدت میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا خاتمہ کیا، آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے۔