پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے ایمرجنسی اور گورنر راج کو 14روز گزر چکے ،حکومت کا کوئی واضح وژن سامنے نہیں آیا، اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کے کسی بیانیے کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔
اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا حکومتی نااہلی کے باعث ملک بند گلی میں کھڑا ، معیشت وینٹی لیٹر پر ،ملک قرضوں پر چل رہا ہے، مہنگائی ،بےروزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا،پی ٹی آئی کوسیاسی گنجائش ملنی چاہیے بصورت دیگر پرامن احتجاج دوبارہ شروع ہوسکتا ہے،آئندہ کافیصلہ حکومتی رویہ دیکھ کرکیاجائےگا۔
یوٹیوبرز کے بیانیے کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، شوکت یوسفزئی



















