اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کےلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید روشن،85 ارب کا ٹیکس ریونیو متبادل پلان کے ذریعے حاصل کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق 75 ہزار ڈالر تک مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ایک سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ،مجوزہ آٹو پالیسی میں پٹرول ودیگر اندرونی احتراق والے انجن کی گاڑیوں پر آٹوموٹیو ڈویلپمنٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے،تجاویز کو حتمی شکل دینے کےلئے فنانس بل میں ترمیم بھی لائی جاسکتی ہے، تمام اقدامات کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہوگا۔
نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کےلئے 85 ارب سیلز ٹیکس ریلیف کی امید روشن


















