ملتان،بہاولپور:(بیورورپورٹ)ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنےوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم توقیر نذیر حراست سے فرار ہوا،سی سی ڈی بہاولپورکی ٹیم نے 2 موٹرسائیکل سوارمشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں توقیر نذیر مارا گیا،ملزم کاساتھی فائرنگ کرتا بھاگ نکلا۔
دوسری جانب تحقیقات کادائرہ وسیع کرتے ہوئے آر پی او ملتان آفس نے یتیم خانے کے ذمہ داروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔
ملتان ،یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنےوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک



















