میر رضاکیس ،جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی

کراچی:(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی۔

میر رضا کی موت کو خودکشی قرار دینے کے ابتدائی پولیس موقف پر جوڈیشل کمیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاپولیس تفتیش میں سنگین کوتاہیاں ہوئیں،ایگزیکٹو سمری میں حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ پشت سے لگنے والی گولی کا زخم قرار دیا گیا،،شواہد کے تحفظ اور پولیس تفتیش کے طریقہ کار میں خامیاں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیامزید تحقیقات کےلئے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے،جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، پاکستان رینجرز سندھ اور سائبر کرائم ایجنسی کے نمائندے شامل کیے جائیں،شواہد متاثر ہونے کے باعث میر رضا کیس کی سخت ،شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔