واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ایران کےساتھ جنگ کا جلد کوئی نہ کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔
ٹرمپ نے امریکی ٹی وی نیوز نیشن کو انٹرویو میں کہاایران کے ساتھ بات چیت محدود پیمانے پر ہو رہی ہے، مذاکرات ختم کریں یا جاری رکھیں،فیصلہ جلد ہو جائے گا،لوگوں کا خیال ہے پیشرفت مڈٹرم انتخابات کے بعد سامنے آئے گی، آنےوالے دن اہم ہیں،صورتحال واضح ہو جائے گی،ایران کےخلاف فوجی محاذ پر امریکہ بہت اچھی کارکردگی دکھا رہا ،امریکہ کو فوجی ،مالی دونوں محاذوں پر برتری حاصل ہے۔
ایران سے بات چیت محدود، جنگ کا جلد کوئی نتیجہ نکلے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ



















