باکو (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات ہوئی جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون، روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے حکومتی وفود کے سربراہان کے ہمراہ ملاقات میں شرکت کی۔
تاجک صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور علاقائی روابط،استحکام اورمشترکہ خوشحالی کیلئے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
















