لاہور: ( میاں ساجد ، تصاویر میاں شاہنواز ) شعبہ طب سے وابستگی میرے لیے اعزاز اور باعثِ اطمینان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دکھی انسانیت کی خدمت اور بیمار بچوں کی تکالیف کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا موقع عطا کیا۔ بچوں کی صحت، ان کے بہتر مستقبل اور والدین کی پریشانیوں میں کمی لانا ہماری پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک انسانی فریضہ بھی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانا کی سربراہی میں پنجاب بھر سے آنے والے بچوں کو طبی امداد اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہسپتال میں مختلف امراض کے علاج کے لیے خصوصی شعبہ جات قائم ہیں، جہاں بچوں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج پر توجہ دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار چلڈرن ہسپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر محمد عاقب نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر عاقب نے کہا کہ بچوں کی صحت کسی بھی معاشرے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ بچوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا، بیماریوں کی درست تشخیص کرنا اور علاج کے مراحل میں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھنا انتہائی اہم ہے۔ بچوں کے علاج میں خصوصی توجہ، احتیاط اور پیشہ ورانہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ ان کی جسمانی ضروریات اور بیماریوں کی نوعیت بڑوں سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اسی لیے بچوں کے لیے مخصوص طبی اداروں اور تربیت یافتہ عملے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری
پنجاب: دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیز، 19 مدارس کو سرٹیفکیٹس جاری
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
وزیراعظم اور نوازشریف سے صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
8 سال بعد سینڈ پیپر سکینڈل پھر زیر بحث، کرکٹ آسٹریلیا نے بڑا فیصلہ کرلیا
جی ٹی اے 6 کا دنیا بھر میں جنون، ریلیز سے پہلے ہی اربوں ڈالر کما لئے
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفی کمال
بنگلہ دیش کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے موصول
بجلی مزید مہنگی، صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان
















