ایک ہفتے میں ستھرا پنجاب کے ورکرز ، مشینری پوری کرنے کا ہدف

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں صفائی کیلئے جامع مائیکرو پلان ،اگلے ہفتے تک ستھرا پنجاب کی مکمل کارکردگی رپورٹ مانگ لی،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پر تفصیلی بریفنگ اور مکمل جائزہ لیا گیا۔

مریم نوازنے ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کے ورکرز ،مشینری پوری کرنے کا ہدف،ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی،اجلاس میںستھرا پنجاب کی نادہندہ کمپنی سے ورکرز کے واجبات ریکور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے کام نہ کرنےوالی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم ، ناکارہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فارغ کرکے ایک ہفتے میں سیلف آپریشن فعال ،دیہی علاقوں میں کم از کم متبادل ایام میں صفائی یقینی بنانے ،دیہات میں صفائی کرنے ،کچرے کے ڈھیر اٹھانے کا حکم،پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم نافذ کرنے کیلئے 7دن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ نے ہر تحصیل میں 80 فیصد سے کم کارکردگی پر ستھرا پنجاب کمپنیوں کو وارننگ ،50 فیصد سے کم پر فارغ کرنے کا حکم،ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات ادائیگی کی ہدایت،ہر تحصیل میں ستھرا پنجاب ہیومن ریسورس، بیٹ مشینری اور فیلڈ مانیٹرنگ افسروں کی ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مریم نواز نے کہا کنٹریکٹرز کے ذمہ واجبات کی سزا ستھرا پنجاب کی ورکرز کو دینے کی اجازت نہیں دینگے،ورکرزکو تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے قانونی راستہ نکالا جائے،علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کے بہترین علاج ،دیکھ بھال کی ہدایت کردی۔