پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے سہیل آفریدی، جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ،مارچ کی قیادت میں کرونگا۔
شاہد خٹک نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانیوں اب آپ کی باری ہے ،نکلو اپنے محبوب لیڈر عمران خان کےلئے ،خیبر کے لوگ پشاور کا رخ کرےں،جنوبی اضلاع بشمول کرک کے عوام نیشنل ہائی وے بند کردےں۔
دریں اثناجنید اکبر کے ایکس اکاﺅ نٹ سے جاری بیان میں کہا گیا سہیل آفریدی ،جنید اکبر خان کی گرفتاری ثبوت ملک میں فاشزم کس حد تک سرایت کر چکا ، جمہوری اقدار، آئین و قانون اور عوامی مینڈیٹ کو مسلسل پاوں تلے روندا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی،جنید اکبر ساتھیوں سمیت گرفتار،مارچ کی قیادت میں کرونگا،شاہدخٹک



















