اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی میں بڑی انتظامی تبدیلیاں،فخر عالم چیف سیکرٹری تعینات،15 افسر او ایس ڈی،4 پولیس افسروں کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہاب علی شاہ کو او ایس ڈی کرتے ہوئے فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا گیا ،ڈاکٹر فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری بن گئے۔
4نئے پولیس افسروں گریڈ 18 کے پنجاب سے سعد آفریدی، بلوچستان اعتزاز عارف، اسلام آباد پری گل ،سندھ سے لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ کاشف آفتاب عباسی کو خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا گیا ،وزیراعظم آفس میں تعینات یحییٰ خانزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئیں، پنجاب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے خواجہ سکندر ذیشان ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کوئٹہ سے میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بدانی کا بھی خیبرپختونخوا میں تبادلہ کر دیا گیا ۔
کے پی میں بڑی تبدیلیاں،فخر عالم چیف سیکرٹری تعینات،15 افسر او ایس ڈی



















